تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مختار بخاری ایڈووکیٹ کی شہادت عظیم سانحہ ہے، جعفریہ الائنس

جنگ نیوز -
کراچی...مختار بخاری ایڈووکیٹ کی شہادت ملت جعفریہ کیلئے عظیم سانحہ اور عظیم نقصان ہے،شہید مختار بخاری کی قومی و ملی خدمات کو فراموش نہیں ہونے دیں گے،حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،مولانا حسین مسعودی،علامہ فرقان عابدی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا مختار امامی،مولانا صادق تقوی ،شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی اور دیگر علمائے کرام نے کراچی میں معروف قانون دان مختار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر اپنا احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ روز انہ ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور وکلاء کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنا رہے ہیں اور ملت جعفریہ کی نسل کشی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جا رہی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر علماء کرام نے شہید مختار بخاری کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.