تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

گورنر بلوچستان کی والدہ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارِتعزیت

جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنربلوچستان اور صوبائی وزیر خوراک میر نادر علی خان مگسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لوا حقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہارکیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے اداکارہ ، ہدایتکارااور فلم ساز سنگیتا کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئے حق پرست ماوٴں ،بہنوں،بزرگوں اور نوجوانوں سے بھی ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.