تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ٹی سی پی نے چینی نہ دی تو شوگرملوں سے نکال لائینگے، شہبازشریف

جنگ نیوز -


لاہور...وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی اورگیس کے بعد چینی کے معاملے میں بھی پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، ٹی سی پی سے چینی نہ ملی تو شوگرملوں سے چینی نکال لائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن میں ماڈل بازار کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ہم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے رمضان کیلئے15ہزار ٹن چینی مانگی ہے،جو تاحال نہیں ملی، وزیر اعظم سے بھی بات کروں گا کہ پنجاب کوچینی دلوائیں ،اگرٹی سی پی سے چینی نہ ملی تو شوگرملوں سے چینی نکال لائیں گے۔ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پنجاب میں ماڈل بازار جیسے عوامی فلاح کے 5منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.