1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لارڈز ٹیسٹ ،بھارت 286رنز پر آؤٹ،انگلینڈ کو188رنز کی بر تری
جنگ نیوز -
لندن...بھارتی کرکٹ ٹیم لارڈ ز ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں286رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد انگلینڈکرکٹ ٹیم کو 188رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے،بھارتی اننگ کی خاص بات راہول ڈریوڈ کی شاندارناقابل شکست سنچری اننگ تھی جوتقریباً250منٹ سے زیادہ جاری رہی انہوں نے اپنی اننگ کے دوران15مرتبہ بال کو بانڈری لائن کی سیر بھی کرائی، سچین ٹنڈولکر سنچری کا عزم لیئے میدان میں اترے تاہم وہ 34رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے، موکھنڈ49اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی28رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے4،کرس ٹرملیٹ3اورجیمز اینڈرسن نے2وکٹیں حاصل کیں۔