تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

عامر کے ساتھ دہلی بیلی جیسی فلم بنانا چاہتاہوں،کرن جوہر

جنگ نیوز -


ممبئی...بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر نے دہلی بیلی سے متاثر ہو کر فلم کے پروڈیوسر عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ معروف بھارتی فلمساز اور شاہ رخ خان کے بیسٹ فرینڈ کرن جوہرفلم دہلی بیلی دیکھنے کے بعد مسٹر پرفیکٹ عامر خان سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوگئے ہیں۔ کرن کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس طرز کی فلم بنانا چاہیں گے لیکن صرف اس شرط پر کہ اس کی تیاری میں عامر خان ان کا ساتھ دیں۔ کرن جوہرنے کہا کہ دہلی بیلی بلاشبہ یک ایڈلٹ کامیڈی فلم ہے لیکن انھیں یہ اس قدر پسند آئی ہے کہ وہ بھی ایسی کم از کم ایک فلم ضروربنانا چاہیں گے،مگرانہیں یقین ہے کہ عامر خان کے بغیر ایسا کرنا ان کے لیے ممکن نہ ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.