1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
نوین پروانی کو ہرا کر حمزہ اکبر اسنوکر چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں
جنگ نیوز -
کراچی...شکیل یامین کانگا… نوعمر کھلاڑی حمزہ اکبر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار نوین پروانی کو شکست دیکر نیشنل بینک پاکستان اسنوکر چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیصل آباد کے حمزہ اکبر نے ٹورنامنٹ کے پہلے روز ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب کو بھی شکست دی تھی۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد سلطان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا تیسرا سنچری بریک کھیلا۔ کراچی کلب کے امیر بخش بلیئرڈ ہال میں ہونے والی چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں محمد عمران نے عمران قمر کو، عبدالستار نے راشد محمود کو، سلطان محمد نے محمد آصف ٹوبہ کو، سہیل شہزاد نے بلاول آغا کو، عمران شہزاد نے تجربہ کار محمد یوسف کو، عمیر عالم نے نعمان اعوان کو اور محمد آصف نے شرجیل محمود کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔