تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پریمیئر فٹ بال لیگ:نیوی اور پی آئی اے کی کامیابی

جنگ نیوز -
کراچی...اسٹاف رپورٹر…پاکستان نیوی اور پی آئی اے نے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کوئٹہ کے صدیق شہید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پولیس او ر نیوی کے درمیان میچ میں نیوی نے 2-1 سے فتح حاصل کی۔یہاں کھیلا گیا دوسرا میچ جو افغان ایف سی اور پی اے ایف کے درمیان تھا ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ میں کراچی کے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں پی آئی اے او ر پی ایم سی ایتھلیٹیکو کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ 6-2 سے پی آئی اے کے حق میں رہا۔ میچ کے ہیرو پی آئی اے کے سعید خان تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوگول اسکور کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.