1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
خالد رحمانی کی صدارت میں ٹینس ایسوسی ایشن کا اجلاس
جنگ نیوز -
کراچی...اسٹاف رپورٹر…کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس خالد رحمانی کی صدارت میں کراچی کلب میں ہوا۔ اس موقع پر گلزار فیروز، الطاف حسین، مشتاق احمد، نسیم قریشی، جاوید یوسف، نوید عثمانی ، سرور حسین، محمد الیاس ، سہیل احمد اور اعجاز سرحدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاج حیدر کو کراچی ٹینس ایسو سی ایشن کے پیٹرن ان چیف کے طور پر شامل کر لیا گیا اور طے کیا گیا کہ کے ٹی اے کے الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔