تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

چین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں تصادم، 11افراد ہلاک، 89زخمی

جنگ نیوز -


بیجنگ...چین کے صوبے ژی جیانگمیں دو ہائی اسپیڈ ٹرینوں میں تصادم 11 افراد ہلاک اور 89 زخمی ہوئے۔ حادثہ کے باعث ٹرین کی دو بوگیاں پل سے نیچے گر گئیں۔ چین کے سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ Zhejiang میں ٹرین پیچھے سے آنیوالی ٹرین سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹرین کے دو بوگیاں پل سے نیچے گر گئیں۔حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور 89 زخمی ہوئے۔زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ پہلی ٹرین میں بجلی منقطع ہونے پر پیچھے سے آنیوالی ٹرین ٹکرائی۔ٹرین کے ایک کوچ میں ایک سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.