تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی میں قتل غارت گری کا نیاسلسلہ،10افراد ہلاک، بس نذرآتش

جنگ نیوز -


کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ نامعلوم ا فراد نے سول اسپتال کے قریب فائرنگ کر دی جس سے اسپتال اور ملحقہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔گزشتہ روز بھی شہر کے علاقے لانڈھی اور ملیر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق نیپئر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ چندو ہلاک جبکہ گل رحمن زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کرنیوالے افراد پر فائرنگکی، جس کی زد میں آکر بچہ ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سول اسپتال کے باہر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اسپتال اور اطراف کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔سول اسپتال کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لیاقت کے مطابق سول اسپتال کے قریب ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سید مختار عباس بخاری شدید زخمی ہوا اور طبی امداد کے دوران چل بسا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی پر ہوٹل پر فائرنگ سے ہوٹل مالک ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بوہرا پیر، اور نیپئر روڈمیں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورکاروبار بھی متاثرہوا ہے جبکہ سعید آباد24نمبر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 سے افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ نیو کراچی میں چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔بلدیہ ٹاوٴن اور گلشن معمار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افرادکو قتل کر دیا۔ جبکہ تین افراد دیگر جگہوں پر قتل ہوئے۔گذشتہ روز ملیر، کھوکھراپار اور لانڈھی 89 کے مختلف علاقوں میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.