1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
عامر خان نے زیب جوڈا کو ناک آؤٹ کردیا
جنگ نیوز -
لاس ویگاس ... پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی باکسرزیب جوڈا کو ناک آؤٹ کرکے ورلڈ لائٹ ویٹ ویلٹرچیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے اس مقابلے میں ویلٹر چیمپئن عامر خان کا پلڑا شروع ہی سے بھاری رہا ۔اور انہوں نے اپنے زور دارمکوں سے امریکی باکسر زیب جوڈا پر دباؤ برقرار رکھا ۔میچ کے پانچویں راؤنڈ میں انہوں نے امریکی باکسر کو ناک آؤٹ کرکے ورلڈلائٹ ویٹ ویلٹر کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔اس موقع پر عامرخان نے کہا کہ وہ گیم پلان کے مطابق کھیلتے رہے ہیں،زیب جوڈا طاقت ور کھلاڑی ہے ان کو ہرانا میرے لئے چیلنج تھا۔مقابلے کے بعد جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کے والد سجاد خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کو عامرکی فتح پر فخر ہے ۔