1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لاہور:پولیس کا دو قحبہ خانوں پر چھاپہ، 9خواتین اورچھ مرد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور:پولیس کا دو قحبہ خانوں پر چھاپہ، 9خواتین اورچھ مرد گرفتار
لاہور…لاہورکے علاقے جنوبی چھاوٴنی میں پولیس نے دو قحبہ خانوں پر چھاپہ مار کر 9 خواتین اور چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔جنوبی چھاونی پولیس کے مطابق اُنہیں اہل علاقہ سے شکایات موصول ہوئی کہ ایک سوسائٹی کے دوگھروں میں چند مشکوک افراد خواتین کے ساتھ آتے ہیں اور رات گئے تک شوروغل کرتے ہیں ،جس پرچھاپہ مارکر 9 خواتین اور چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ان گھروں سے شراب اور ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے خواتین کو وومین پولیس اسٹیشن جبکہ مردوں کو ملاحظہ کے لیے اسپتال بھیج دیا۔