تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لاہور:نو گھر اور سربازار دو خاندان ڈاکووٴں کے ہاتھوں لْٹ گئے

جنگ نیوز -
لاہور:نو گھر اور سربازار دو خاندان ڈاکووٴں کے ہاتھوں لْٹ گئے

لاہور…لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈاکووٴں نے 9 گھروں اور سربازار دو خاندانوں کو لوٹ لیا،ان کے علاوہ متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکووٴں نے وحدت کالونی میں ندیم کے خاندان سے2 لاکھ روپے مالیتی زیورات اورموبائل، باغبانپورہ میں عارف کے خاندان سے ایک لاکھ روپے اور زیورات اورمصری شاہ میں لوہے کے آڑھتی شاہد کو زخمی کرکے50 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی،بادامی باغ میں3 ڈاکووٴں نے وقاص کے گھرسے 29 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات،باغبانپورہ سے الیاس کے گھر سے سات لاکھ روپے اور زیورات،مصطفٰی آباد میں کرامت کے گھر سے پانچ لاکھ،مستی گیٹ میں یٰسین کے گھر سے پانچ لاکھ،شیراکوٹ میں افضل کے گھر سے پانچ لاکھ، جوہر ٹاوٴن میں فیاض کے گھر سے تین لاکھ،کوٹ لکھپت میں اصغر کے گھر سے چھ لاکھ اور ریس کورس میں حنیف کے گھر سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے،علاوہ ازیں ملت پارک، رنگ محل ،ہڈیارہ اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں جبکہ شاہدرہ اور گلبرگ سے گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.