تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب،خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیزہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے کشمیر،پنجاب(اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آبادڈویڑن)، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویڑن ، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،ہزارہ،مالاکنڈ،پشاور،کوہاٹ ڈویڑن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 99ملی میٹر ہوئی۔ بالاکوٹ79،راولپنڈی70، منگلا51، لاہور50، جہلم49، راولاکوٹ38، مری35، گڑھی دوپٹہ اور گوجرانوالہ30 جبکہ کوٹلی میں 21 ملی میٹربارش ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.