تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ایران خام تیل کی پیداوار میں دوسری پوزیشن پر برقرار

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران اوپیک کے رکن ممالک میں دوسرے نمبر پر خام تیل کی پیداوار دینے والے ملک کی حیثیت پر برقرار ہے۔ اوپیک کے گورنر علی خاطبی کے مطابق ایران بدستور اوپیک میں پیداوار دینے والا نائیجریا کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جو قابل تعریف ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کی تیل کی پیداوار سے آمدنی گذشتہ سال نائیجریا سے بڑھ گئی تھی ۔ اوپیک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق تیل کی پیداوار کے لحاظ سے گذشتہ دو سال میں وینز ویلا نے سعودی عرب کی جگہ لے لی ہے جس کے خام تیل کے ذخائر 296.5ارب بیرل تک آگئے ہیں جبکہ سعودیہ کے پاس 264.5ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.