تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جڑواں شہروں میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے ،رات بھر بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس سے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد، آریا محلہ، ڈھوک الہیٰ اور جامع مسجد روڈ میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ بارش کا سلسلہ تھم جانے کے بعد پانی اتر گیا اور صورت حال معمول پر آ گئی ، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ لئی میں کھٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 7.32 فٹ اور گوالمنڈی میں 8.89 فٹ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں صورت حال معمول پر آ جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.