1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جاپان رواں برس 128 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا
جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز… جاپان رواں برس 128 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا جس سے حاصل ہونے والی رقوم کو زلزلہ و سونامی سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جاپان 11 مارچ کے تباہ کن زلزلہ و سونامی سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے کاموں پر ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے 128 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات میں بھی کمی پر غور کیا جا رہا ہے اور اس مد میں ترقیاتی منصوبوں سے 30 کھرب ین کی کٹوتی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے زلزلہ و سونامی سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے کاموں کی جلد تکمیل کیلئے 130 کھرب ین کے اضافی اخراجات پر بھی غور شروع کر دیا ہے جس کیلئے خصوصی بانڈز جاری کئے جائیں گے جبکہ تعمیر نو کے منصوبوں کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے قومی اثاثہ جات کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔