1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
امریکی ریاست ایری زونا میں موٹر سائیکل ریلی پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
فونیکس…جنگ نیوز… امریکی ریاست ایری زونا میں موٹر سائیکل ریلی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شمالی ایری زونا کے علاقہ فلیگ اسٹاف کے قریب مورمن لیک پر سالانہ ریلی ٹو بروک فار سٹرگس جاری تھی کہ نامعلوم مسلح شخص نے ریلی کے شرکاء پر فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ حکام کے مطابق جائے حادثہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تاہم ریلی کے شرکاء پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔