1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کیلیفورنیا: طیارے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کرونا…جنگ نیوز…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی جنگلات میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان مائیک فرگوس کے مطابق حادثہ کلیولینڈ نیشنل فاریسٹ میں طیارہ میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا جس سے طیارہ میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ سے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس سے ایک ایکڑ پر مشتمل علاقہ میں درخت جل کر راکھ ہو گئے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حکام طیارہ میں آگ لگنے اور گرنے کی تحقیقات کرنے جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔