تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شام کی سیکورٹی فورسز انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…جنگ نیوز…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کی سکیورٹی فورسز حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے خصوصی مشیر برائے انسداد نسل کشی فرانسس ڈینگ اور تحفظ انسانیت کے خصوصی مشیر ایڈورڈ لک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین پر سرکاری سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب معلومات کی بنا پر خصوصی مشیران یہ سمجھتے ہیں کہ شام میں جس بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہاں ممکنہ طورپر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے اورابھی مسلسل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.