1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
صومالیہ: پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی منتخب کردہ نئی کابینہ کی منظوری دیدی
جنگ نیوز -
موغا دیشو …جنگ نیوز… صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی منتخب کردہ نئی کابینہ کی منظوری دیدی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صومالیہ کے قانون سازوں نے21 کے مقابلے میں397 ووٹوں سے وزیراعظم کے منتخب کردہ وزیروں کی منظوری دی۔ نئی کابینہ میں 18 وزیر اور نائب وزیر جبکہ نو وزراء مملکت شامل ہیں۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ نئی حکومت کی توجہ بدعنوانی کے خلاف جنگ اور ملک کی سیکیورٹی کی خراب صورت حال کو بہتر بنانے پر مرکوز ہو گی۔ نئی حکومت ایک ایسے وقت میں برسراقتدار آئی ہے جب ملک کے ایک بڑے حصے پر القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے اور حکومت کے کنٹرول میں دارالحکومت موغادیشو کے صرف چند علاقے ہیں۔