تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ٹیکساس: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک ، 4 شدید زخمی

جنگ نیوز -
ہیوسٹن … امریکی ریاست ٹیکساس میں سالگرہ کی تقریب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے جبکہ قاتل نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔ گرینڈ پریری پولیس کے ترجمان جان بریمر کے مطابق واقعہ شمالی ٹیکساس میں ڈلاس سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر فورم رولر ورلڈ میں پیش آیا جہاں سالگرہ کی تقریب میں نامعلوم مسلح شخص نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ سے تقریب میں شریک 5 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئے تاہم حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی و ہلاک ہونے والوں میں بچے اور جوان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.