1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
تھائی لینڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3فوجی ہلاک، ایک زخمی
جنگ نیوز -
بنکاک…جنگ نیوز… تھائی لینڈ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 3فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تھائی لینڈ میں گذشتہ 8روز میں ہیلی کاپٹر کا یہ تیسرا حادثہ ہے ۔ اتوار کو بنکاک کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ پچاپوری میں ایک فوجی بل 212ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے تھوڑی ڈیر بعد گر کر تباہ ہوگیا ۔ فوری طور پرحادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔ بنکاک میں بدھ کو بھی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ منگل کو کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے مرنے والوں کی باقیات تلاش کر نے گیا۔ ہیلی کاپٹروں کے ان تین حادثات میں مرنے والوں کی کل تعداد 17ہوگئی۔