1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لاہور،پیپر آوٴٹ ہوگیا،انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں کا الزام
جنگ نیوز -
لاہور…بی ایس سی انجینئرنگ کے داخلے کے لئے لاہور میں آج انٹری ٹیسٹ ہوا۔ امیدواروں نے الزام لگایا کہ انٹری ٹیسٹ کا پیپر پہلے ہی آوٴٹ ہو چکا تھا۔ یو ای ٹی کے وائس چانسلر نے پیپرآوٴٹ ہونے کے الزامات پر اجلاس طلب کر لیا۔بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں دس امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے تھے۔ پنجاب کی چار ہزار سیٹوں کے لئے اکتالیس ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔ لاہور میں ٹیسٹ کے لئے یو ای ٹی میں امتحانی سنٹر قائم کیا گیا جس میں چودہ ہزار طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ امیدواروں نے الزام لگایا کہ انٹری ٹیسٹ کا پیپر پہلے ہی آوٴٹ ہو گیا تھا۔ ادھر یو ای ٹی کے وائس چانسلر محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کاروبار چمکانے کیلئے پیپرآوٴٹ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔