1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کا سلسلہ رک جانے کے بعد ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور نیو ٹاوٴن، لانڈھی، ملیر سٹی، سعودآباد، کھوکھراپار، اورنگی ٹاوٴن اوردیگر علاقوں سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کاروبار اور ٹریفک معطل ہو گئے ہیں۔ ادھر ملیر سٹی کے علاقے عمار یاسر سوسائٹی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایم کیو ایم کا کارکن بدرالدین زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔