1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
تعطیل کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت پیدا ہوگئی
جنگ نیوز -
لاہور…تعطیل کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں طویل اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔پنجاب کے فیصل آباد،گوجرانوالہ ، گجرات، سرگودھا، جھنگ، ملتان ،ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف شہری ودیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کے باعث اسپتا لو ں میں مر یضو ں کے آپر یشن کا شیڈول بر ی طر ح متا ثر ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں سوات اور مانسہرہ کے کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ،کئی شہروں میں 18 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔جس کی وجہ سے کارروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ ادھر سندھ میں بھی بجلی کی بند ش کے باعث شہر ی اذیت نا ک زند گی گذارنے پر مجبور ہو گئے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈ نگ کے باعث جہا ں پینے کے پا نی کی قلت پیداہو گئی ہے وہا ں مسا جد میں وضو کے لئے پا نی بھی مو جو د نہیں ہوتا ہے۔