تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ٹی وی چینلز کو خاص فرقہ یا جماعت کی ریلی یا اجتماع کی کوریج سے روکدیا گی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کسی خاص مذہبی فرقہ یا جماعت کی احتجاجی ریلی یا اجتماع کی کوریج سے روک دیا ہے۔پیمرا نے ٹی وی چینلز کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ مذہبی فرقوں کی جانب سے اجتماعات اور ریلیوں کی کوریج سے گریز کیاجائے کیونکہ کسی خاص مذہبی فرقہ یا جماعت کی جانب سے احتجاجی ریلی یا اجتماع کی کوریج سے دوسروں میں نفرت کا باعث بن سکتا ہے۔ کسی مذہبی فرقہ یا جماعت کی ٹی وی کوریج سے نقص امن کا موجب بن سکتا ہے لہذا پیمرا کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ہدایت نامے میں ٹی وی چینلز سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کی کوریج پیمرا کے قوائدوضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے، چینلزقوانین کا احترام کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.