تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

بھارتی بالادستی کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،حامد موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارتی بالادستی کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیاجائے گاپاکستان خود امت مسلمہ کا سردار ہے بھارتی چوہدراہٹ کبھی قبول نہیں کی جائے گی، ایران سعودی عرب ثالثی خو ش آئند ہے لیکن پہلے اپنے گھر کی فکر کی جائے ،استعمار کو جمہوریت سے پیار نہیں ابلیسی قوتوں کوہر ملک میں اپنے ایجنڈے کیلئے آلہ کار درکار ہیں ،تین دہائیوں سے کسی ایک دہشت گرد کو سزا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے چیف جسٹس نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اجلاس کی پہلی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر سے ٹی این ایف جے کے نمائندگان نے شرکت کی ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد گروپ نئے اور پرانے ناموں سے دندناتے پھر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی اقتصادی شہ رگ ہی نہیں منی پاکستان ہے جہاں ہر قومیت کی جھلک موجود ہے جسے دہشت گردوں کے نرغے سے بچانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ، سندھی، مہاجر پشتون پنجابی اور بلوچی کی آوازیں بلند کرنا عصبیت ہے جسکی اسلام پرزور مذمت کرتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں خدا اور رسول کے نام پر تمام لیڈران اور سیاستدانوں سے اپیل کرتاہوں کہ اپنے پیروکاروں کو ہدایت جاری کریں کہ عصبیت ظلم اور دہشت کا راستہ ترک کردیں اس سے صرف دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کی شکست و ریخت کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھاکہ ہمارا اگلا نشانہ اسلام ہے ، آج بھی اسی ایجنڈے پر کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی جانب سے ایران سعودی عرب کے دورے خو ش آئند ہیں لیکن پہلے اپنے گھر کی فکر کی جائے ۔ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے آقای موسوی نے کہا کہ یہ ایک ملک یا قوم کا نہیں عالم اسلام اورحق خو د ارادیت کیلئے مصروف عمل مظلومین ِعالم کا مسئلہ ہے حکومت اس مسئلے کو او آئی سی ،اقوام متحدہ ،آئی سی سی سمیت تما م عالمی فورمز پر اٹھائے ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اجلاس کی پہلی نشست میں مندوبین نے رپورٹیں پیش کیں ۔جن کی روشنی میں اختتامی نشست میں تنظیمی اور پالیسی امور کے بارے میں فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.