تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جہلم:پکوڑے والا9لاکھ31ہزارروپے کاگیس کابل ملنے پر بے ہوش

جنگ نیوز -


پنڈ دادن خان …لگتا ہے محکمہ سوئی گیس نے میٹر دیکھے بغیر لوگوں کو اندھا دھند بل بھیجنا شروع کر دیئے ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال پیش کی ضلع جہلم کے سوئی گیس عملے نے،جس نے پکوڑے بیچنے والے کو لاکھوں روپے کا بل بھیج دیا۔پنڈ دادنخان میں پکوڑے فروش جاوید کو سوئی گیس حکام نے نو لاکھ اکتیس ہزار تین سو بیس روپے کا بل بھیجا۔جسے دیکھتے ہی وہ چکرا کر گرا اور بے ہوش ہو گیا۔ جب جاوید کے اوسان بحال ہوئے تو اس نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ تو ایک غریب پکوڑا فروش ہے، پتہ نہیں سوئی گیس حکام نے کیا سوچ کر اسے لاکھوں روپے کا بل بھجوا دیا۔جاوید نے بتایا کہ سوئی گیس کا عملہ کبھی کبھار ہی میٹر چیک کرنے آتا ہے، وہ اکثر میٹر کی ریڈنگ لئے بغیر اندازے سے ہی بل بھیج دیتے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.