1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ناروے: دہشتگردی سے قبلمسلم دشمن زہریلا مواد جاری گیا
جنگ نیوز -
اوسلو…ناروے میں خون کی ہولی کھیلنے سے کچھ گھنٹے پہلے مسیحی بنیاد پرست آندرس نے مسلمانوں کیخلاف 15 سو صفحات پر مشتمل منشور جاری کیا تھا۔پولیس نے فائرنگ اور دھماکے میں منسلک ہونے کے شعبہ میں گرفتار افراد کورہا کر دیا۔ ناروے کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ مسیحی بنیاد پرست قاتل اندرس بحرنگ بریویک نے دارالحکومت اوسلو میں پیش آنے والے فائرنگ اور بم دھماکے سے کچھ ہی گھنٹے پہلے 15 سو صفحات پر مشتمل اسلام مخالف پرتشدد منشور انٹرنیٹ کے ذریعے جاری کیا تھا۔فائرنگ اور بم دھماکے کے اس واقع میں 93 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔جاری کی گئی آن لائن کتاب میں دھماکا خیز مواد بنانے اور پرتشدد فلسفے کی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے۔اوسلو کے پولیس چیف نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسلام مخالف منشور دارالحکومت میں پرتشدد کاروائی والے دن شائع کیا گیا اور ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اوسلو میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقع سے منسلک ہونے کے شعبے میں 6 افراد کو گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ چھاپہ کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔