1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بر طانوی قصبے کے سا حل پر بیس سے زائد وہیل مچھلیاں ہلا ک
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی قصبےDurness کے ساحل پر پہنچنے والی ساٹھ وہیل مچھلیاں میں سے بیس سے زائد ہلا ک ہو گئیں ہیں۔گزشتہ روزتقریبا ساٹھ وہیلز ساحل پر آ گئی تھیں جو سمندرمیں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث واپس نا جاسکیں۔آبی حیات کا تحفظ کرنیوالے کارکن نصف سے زائد وہیلزکو واپس گہر ے سمندر میں پہنچا نے میں کامیاب ہو گئے۔تاہم ان کی تما م تر کو ششوں کے با وجود بیس وہیلز ساحل پر ہی ہلا ک ہو گئیں۔