1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
میکسیکو میں زیرِ زمین منشیات کی فیکٹری دریافت
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی… منشیات اور غیر قانونی کاموں کے حوالے سے میکسیکو دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے اور جہاں حال ہی میں جہاں میکسیکو میں کوکین کا سب سے بڑافارم دریافت ہوا تھا وہین اب میکسیکن آرمی نے ایک زیرِ زمین منشیات کی فیکٹری بھی کھوج نکالی ہے۔ریاستSinaloaکے ایک قصبے میں زیرِ زمین بنائی گئی یہ منشیات کی لیبارٹری 4میٹر گہرائی میں 100میٹر اسکوائر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے جہاں انتہائی خطرناکCrystal Methنامی ڈرگ تیار کی جاتی ہے۔