1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
دریائے راوی میں موٹرا سپورٹس مقابلوں کا انعقاد
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں دریائے راوی میں موٹرا سپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی حصہ لیا۔دریائے راوی پر ہیڈبلو کی کے مقام پرہونیوالے مقابلوں میں ملک بھر کے واٹراسپورٹس کلبزکے علاوہ ریسکیو 1122نے بھی حصہ لیا۔ دوروزہ مقابلوں میں اسپیڈ بوٹ کے 30 سے 80 ہارس پاور جبکہ جیٹ اسکی میں ساڑھے6 سو سے ساڑھے 7سو سی سی کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں کی خاص بات خواتین کی شرکت تھی،مقابلے دیکھنے کیلئے شدید حبس کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد دریا کے کنارے موجود تھی۔ لوگوں نے ایسے مقابلوں کو پاکستان میں موٹرا سپورٹس کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔