1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
رینکنگ اسنوکر: نوین پروانی کو شکست ،عمران شہزاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی …نیشنل رینکنگ اسنوکرچمپئن شپ میں عمران شہزاد نے نوین پروانی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کراچی میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں عمران شہزاد نے نوین پروانی کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی،ایک موقع پر نوین کو دو کے مقابلے میں چارفریم سے برتری حاصل تھی۔عمران شہزادنے مسلسل تین فریم جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔دیگرکوارٹرفائنلز میں عبدالستار نے محمدعمران، سہیل شہزاد نے سلطان محمداورمحمدآصف نے عمیرعالم کو ہرادیا۔ایونٹ کاپہلاسیمی فائنل کل ہوگا،جیوسوپرسیمی فائنلزاورفائنل براہ راست دکھائیگا۔