تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

شاہد آفریدی کے ساتھ ناانصافی روکنے کیلئے میدان میں آجاؤنگا، حلیم عادل

جنگ نیوز -


کراچی …صوبائی وزیر کھیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وہ شاہد خان آفریدی اور دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی روکنے کیلئے میدان میں آجائیں گے۔ وزیر کھیل کامنصب سنبھالنے کے بعدپہلی پریس کانفرنس میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کراچی کے کھلاڑیوں بالخصوص شاہدآفریدی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی،وہ کھلاڑیوں کوجائز حق دلانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ سندھ میں نہ صرف ویران میدانوں کو آباد کریں گے بلکہ ان کھلاڑیوں کی امداد کے لیے بھی اقدامات کریں گے جو کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.