تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

عامر خان کی فتح، والدین بھی خوشی سے جھوم اٹھے

جنگ نیوز -


لندن …عامر خان کے مداحوں کی طرح ان کے والدین بھی خوشی سے جھوم رہے ہیں،کنگ خان کے والدین کاکہنا ہے کہ ان کا بیٹا پاکستان کا فخرہے اورجس کے ساتھ دعائیں ہوں اسے کوئی نہیں ہراسکتا۔عامرخان کے والدسجاد خان نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بیٹے کی محنت رنگ لائی لیکن اصل کردار دعاوٴں کا ہے جودنیابھرخصوصاً پاکستانی شائقین کررہے تھے۔سجاد خان نے کہا کہ جیونے عامرخان کی فائٹ دکھائی جس پرانہیں بہت خوشی ہے،عامرخان کی جیت پرپورے پاکستان کوفخرہے۔کنگ خان کی والدہ فلک خان نے کہاکہ وہ اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں،فائٹ سے پہلے انہیں یہی فکرتھی کہ ان کے بیٹے کوچوٹ نہ لگے لیکن جس کے ساتھ دعائیں ہوں اسے کوئی نہیں ہراسکتا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.