تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کی اننگ ڈکلیئر،بھارت کو جیت کیلئے458کا ہدف

جنگ نیوز -


لندن…کرکٹ کے دوہزارویں ٹیسٹ پر انگلینڈ نے ڈرامائی انداز میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور دوسری اننگز میں صرف 62رنز پر پانچ وکٹ گنوانے والی انگلش ٹیم نے بھارت کو 458رنز کا ہدف دیا ہے،میٹ پرائیر نے شاندارسنچری بنائی لارڈز میں تاریخی ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے دوسری نامکمل اننگز 5رنزبغیر کسی نقصان کے شروع کی لیکن بھارتی بولرز ابتدا ہی سے بیٹسمینوں پر ہاوی ہو گئے خاص طور پر اشانت شرمانے انگلش بیٹسمینوں کو مشکل میں رکھا اور59رنز دیکر4وکٹیں حاصل کیں یوں انگلینڈ کی آدھی ٹیم صرف 62رنز پر پویلین لوٹ گئی اس مشکل میں میٹ پرائیر نے ٹیم کو سنبھالاان کا بھرپور ساتھ اسٹورٹ براڈ نے دیا،دونوں نے ساتویں وکٹ پر162رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جیسے ہی میٹ پرائر کی سنچری مکمل ہوئی انگلش کپتان نے اننگز ڈکلیر کر دی اس وقت انگلینڈ کا دوسری اننگ میں مجموعی اسکور269رنز تھا۔براڈ 74رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے اور بھارت کو میچ میں فتح کے لئے458رنز کا ہدف دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.