تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لاہور سے روانہ ہونیوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ،مسافر پریشان

جنگ نیوز -


لاہور ... ریلوے کا ادارہ آج کل تباہی کے دہانے پر پہنچا ہوا ہے ملک بھر کی طرح لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافر ٹکٹیں لے کر بھی خوار ہورہے ہیں کراچی نائٹ کوچ جس نے اتوار کی شام پانچ بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا اور اسے کل اتوار کی صبح 11 بجے لاہور پہنچنا تھا وہ آج صبح تین بجے لاہور پہنچی ۔جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا گرمی اور انتظار میں خواتین اور بچوں کا برا حال ہوگیا۔کئی خواتین نے انتظار کرتے کرتے بچوں کو پلیٹ فارم پر ہی سلادیا۔ اس موقع پر مسافروں نے ریلوے کی غفلت اور نا اہلی پر شدید غصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر ریلوے انتظامیہ کی طرف سے رہنمائی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.