1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ڈومینک کان پر زیادتی کا الزام لگانے والی عورت سامنے آگئی
جنگ نیوز -
نیویارک ... آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اور فرانسیسی سیاست داں ڈومینک اسٹراس کان پر زیادتی کا الزام لگانے والی عورت کا کہناہے کہ وہ چاہتی ہے ڈومینک اسٹراس کوجیل بھیجا جائے گنی سے تعلق رکھنے والی یہ عورت مین ہٹن کے ہوٹل میں ہاوٴس کیپنگ کے کام سے منسلک تھی۔ امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ڈومینک اسٹراس کی وجہ سے لوگ اب اسے طوائف کہتے ہیں۔ اسے پتہ ہونا چاہیے کہ کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں آپ اپنی طاقت اور پیسہ استعمال نہیں کرسکتے۔ اس نے الزام لگایا کہ اسٹراس نے اس سے زیادتی کی کوشش کی اور تشدد بھی کیا۔ ہوٹل کی یہ ملازمہ آج ایک امریکی ٹی وی پر انٹرویو پر اپنا موقف سب کے سامنے بیان کریگی۔ ادھر فرانس کے سیاست داں کے وکلا کا کہنا ہے کہ عورت اپنے بیانات سے رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ بات پیشہ ورانہ اصولوں اور اخلاقیات کے خلاف ہے ۔