1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اسپین : سماجی و سیاسی نظام سے ناراض ہزاروں نوجوانوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
اسپین : سماجی و سیاسی نظام سے ناراض ہزاروں نوجوانوں کا احتجاج
اسپین کے سماجی و سیاسی نظام سے ناراض ہزاروں نوجوانوں نے دارالحکومت میڈرڈ میں احتجاجی مارچ کیا۔ اسپین میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور ناقص سیاسی و سماجی نظام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ماہ بلدیاتی انتخابات سے شروع ہوا تھا جو ملک بھر میں پھیل گیا۔اسی سلسلے میں مظاہرین نے گزشتہ روز اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں اسپین کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین اسپین میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور عوامی محرومی کا ذمے دار ملک کے سماجی و سیاسی نظام کو سمجھتے ہیں اور وسیع تر اصلاحات کے خواہش مند ہیں۔ناراض نوجوانوں کے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔