تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،کے ای ایس سی کے دفاتر کھلنے کے باوجود شکایات بروقت حل نہیں کیئے جارہے ہیں۔ جبکہ کے ای ایس سی لیبر یونین کی مہلت کا آج کا آخری دن ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کیبل فالٹس، فیڈر ٹرپنگ، اور بجلی کی کمی بیشی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ رہائشی اور صعنتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافے کے باعث کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق تیل اور گیس کی فراہمی کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شرپسندوں کی تخریب کاری کے باعث کے ای ایس سی کے پانچ ہائی ٹینشن لائنوں کو نقصان پہنچا۔ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث کینپ، بلدیہ، پپری، آئی سی آئی، پورٹ قاسم اور ماری پور میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ہیں۔چیئرمین سی بی اے یونین محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی غفلت پر پردہ ڈالنے کے لئے الزامات لگارہی ہے۔جبکہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور ملازمین کا تنازع حل کرنے کے لیے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مداخلت کے بعد ملازمین نے اپنا دھرنا آج تک کے لیے موخر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور کے ای ایس سی انتظامیہ کے مذاکرات کا دوسرا دور آج گورنر ہاوٴس میں ہوگا۔ مذاکرات میں کے ای ایس سی ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی پیشکش اور ادارے کی آْپریشنل صلاحیت بہتر بنانے پر بات چیت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.