تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: لانڈھی، ملیرسمیت دیگر علاقوں میں کشیدگی برقرار

جنگ نیوز -
کراچی: لانڈھی، ملیرسمیت دیگر علاقوں میں کشیدگی برقرار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، ملیرسمیت دیگرمقامات پر کشیدگی برقرارہے ۔کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر آسو گوٹھ، بکرا پیڑی ، داوٴد گوٹھ اور ملت ٹاوٴن میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد رات گئے کوئی ناخوشگورار واقع پیش نہیں آیا۔جبکہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات 14افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے۔ ملیر میں شدید فائرنگ کے دوران گھروں پرراکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے بھی کئے گئے۔ فائرنگ کے واقعات نارتھ کراچی ، رنچھوڑ لائن ، گھاس منڈی،سرجانی ٹاوٴن ،قائد آباد، بلدیہ ٹاوٴن، اورنگی ٹاون، ملیر،لیاقت آباد ، اورنگی ٹاوٴن میں فائنرنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ملیر میں مختلف گھروں پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملے گئے۔جبکہ کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.