تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناروے : دہشت گردی میں ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں دعائیہ تقریبات

جنگ نیوز -
ناروے : دہشت گردی میں ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں دعائیہ تقریبات

اوسلو…ناروے میں دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دارالحکومت اوسلو میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی،حملوں کے ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دونوں وارداتیں تنہا کیں ناروے میں جمعے کو بم دھماکے اور یوتھ کیمپ پر فائرنگ میں 93 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے لیے دارالحکومت اوسلو میں یادگار قائم کی گئی ہے جہاں عوام نے ہزاروں شمع جلائیں اور پھول نذر کیے۔ ناروے کے بادشاہ اور وزیر اعظم نے بھی اس یادگار پر پھول چڑھائے اور شمعیں روشن کیں۔دوسری جانب ان حملوں کے الزام میں گرفتار اینڈرس بیہرنگ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے دونوں وارداتیں تنہا کی تھیں۔اینڈرس کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.