1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کوئٹہ :نیب کے نام سے لوگوں سے پیسے لینے والے گروہ کے تین افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کوئٹہ :نیب کے نام سے لوگوں سے پیسے لینے والے گروہ کے تین افراد گرفتار
کوئٹہ…نیب کے نام سے لوگوں سے پیسے لینے والے گروہ کے تین افراد کوکوئٹہ سے گرفتارکرلیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب حکام کو اطلاع ملی کہ ایک گروہ کے افراد کچھ لوگون کو نیب کا افسر ظاہر کرکے ان سے پیسے بٹوررہے ہیں۔جس پرنیب حکام نے ان کی خفیہ نگرانی کی اوراس گروہ کے تین افراد کوایک شخص سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ گرفتار افراد کے رابطے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لوگوں سے بھی ہیں۔