تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے

جنگ نیوز -


مظفرآباد…آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسمبلی کے 47نو منتخب اراکین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جس کے بعد آزاد کشمیر کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ آج آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے انتخابی شیڈول جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 29 مسلم لیگ ن کی 10اور مسلم کانفرنس کی 5 نشستیں ہیں۔اس طرح سب سے بڑی پارلیمانی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے صدر کی مدت بھی 25 اگست کو ختم ہورہی ہے اور آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق صدر کی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل نئے صدر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔لہذا آج کے روز نئے صدر کے انتخاب کے لئے بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر کے انتخاب کے بارے میں کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.