1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
مدھر بھنڈارکر کی فلم’ہیروئن‘کو بلا آخر کرینہ کی شکل میں ہیروئن مل ہی گئی
جنگ نیوز -
ممبئی…ایشوریا رائے کے ماں بننے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد تقریباً سر دخانے کی نذر ہوجانے والا ہدایتکار و فلمساز مدھر بنڈارکر کا ڈریم پراجیکٹ "ہیروئن"ایک بار پھر پٹری پر واپس آگیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق UTVپکچرز اور ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کے اس بناء ہیروئن کے پراجیکٹ کو بلا آخر کرینہ کی شکل میں ہیروئن مل ہی گئی۔ UTVکے چیف ایگزیکٹواور فلم کے رائٹر نے گذشتہ دنوں حیدر آباد میں سیف علی خان کے ساتھ چھٹیاں گزارتی بیبو سے ملاقات کرکے انہیں ایک بار پھر اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے راضی کرلیا ہے تاہم کرینہ نے ہر قسم کے بولڈ مناظر عکسبند کروانے سے قطعی انکار کردیا ہے۔ مدھر بھنڈارکر کی اس فلم میں اولین پسند پہلے بھی کرینہ ہی تھیں جو بولڈ مناظر کی وجہ سے اس فلم سے علیحدہ ہوگئی تھیں جسکے بعد یہ فلم ایشوریا رائے کے حصے میں آئی تھی تاہم اب ایشوریا کے علیحدہ ہوجانے کے بعدفلم کی پیشکش کرینہ کو ہی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اب کرینہ کی اس فلم میں شمولیت فلم کے اسکرپٹ سے مشروط ہے جس کے تحت مدھر بھنڈارکر کو کہانی کے اسکرپٹ میں کرینہ کی شرائط کے مطابق تبدیلیاں کرنا ہونگی۔