تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

سپریم کورٹ،چیئرمین نیب کے تقرر میں مہلت کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تقرر میں مہلت کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہیجسٹس انورظہیر نے چیئرمین نیب کے تقرر میں عدالت کی طرف سے دی جانے والی مہلت میں توسیع کیلئے حکومت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا، حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وساطت سے دائر درخواست میں مہلت مانگی تھی کہ جب تک دیدار شاہ کیس میں نظرثانی اپیل کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس تقرر میں مہلت دی جائے، دوسری طرف عدالت نے یہ تقرر کرنے کے لئے حکومت کو 21 جولائی کی مہلت دے رکھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.