تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اسلام آباد ،سہالہ میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی،5بچے جاں بحق

جنگ نیوز -


اسلام آباد …اسلام آباد کے علاقہ سہالہ میں بارش کے دوران ایک کچے مکان کی چھت گرگئی جس سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تھانہ سہالہ کی پولیس کے مطابق گاوٴں منگڑیال میں گزشتہ شب بارش کے دوران الطاف نامی شخص کے کچے گھر کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر اس گھرانے کے 5 بچے موقع پر دم توڑ گئے ، پولیس نے بتایا کہ بدقسمت گھرانے کا سربراہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھتا ہے اور وہ تمام میتیں رات کو ہی لے کر آبائی علاقے روانہ ہوگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.