تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

چین:زیرتعمیر سرنگ میں پھنسے والے مزدوروں کو36گھنٹے بعد نکال لیا گیا

جنگ نیوز -


بیجنگ…چین کے شہر Dalianمیں گذشتہ دنوں ایک زیرتعمیر سرنگ بیٹھنے سے اندر کام کرنے والے 12مزدور پھنس گئے۔Nashanنامی اس سرنگ میں تعمیراتی کام جاری تھا جب مشینری کے دباؤ سے یہ سرنگ بیٹھ گئی جس کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔ امدادی رضاکار جہاں ایک طرف مزدوروں کو اندر کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے میں مصروف نظر آئے وہیں ڈرلنگ مشین کے ذریعے ریسکیو آپریشن بھی جاری رہا ۔ 36گھنٹوں کی کڑی محنت اور مہارت کے بعد بلا آخر ان مزدوروں کو بحفاظت اس سرنگ سے باہر نکال لیا گیا اور انہیں کسی قسم کی کوئی چوٹ یا خراش تک نہیں پہنچی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.