1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
پو لینڈ کے چڑ یا گھر میں نایاب سفید کنگر و سب کی توّجہ کا مر کز بن گیا
جنگ نیوز -
وارسا…پو لینڈ کے چڑیا گھر میں پیدا ہو نے والا سفیدکنگر و سب کی توّجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔سفید رنگت اور سرخ آ نکھو ں کاحا مل یہ خوبصو رت کنگر و دیکھنے میں ایک خرگوش کی ما نند نظر آ تا ہے جس نے ایک عا م نسل کے کنگر و جوڑے کے یہاں ہی جنم لیا ہے ۔ پانچ ما ہ کا یہ کنگر و اپنی ممتا ز شکل صورت کے با عث چڑیا گھر کا سب سے مقبول جا نور بن گیا ہے ۔